محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگ میل طے کر لیا


قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگ میل طے کر لیا۔ آل رؤانڈر نے پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

محمد حفیظ نے 99 میچز میں 2327 رنز اسکور کر کے شعیب ملک کا ریکارڈ برابر کیا ہے جب کہ شعیب ملک نے یہ کارنامہ ایک سو پندرہ میچز کھیلنے کے بعد انجام دیا تھا۔

پروفیسر سال 2020 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

محمد حفیظ انگلینڈکیخلاف ٹی2 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والےکھلاڑی

انہوں نے آٹھ میچز میں چار سو چھ رنز بنائے، جن میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جب کہ ان کا بہترین انفرادی اسکور 99  رہا۔

محمد حفیظ رواں سال زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔انہوں نے پینتالیس چھکے لگائے،،

اس فہرست میں ویسٹ انڈین کیرن پولارڈ انسٹھ اور اونڈرے رسل ستاون چھکے مار کر پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں