اسلام آباد: رواں سال قتل، زیادتی اور دیگر جرائم کے 2500 سے زائد واقعات رپورٹ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سال 2020 میں چوری، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل سرقہ بالجبر اور زنا اور گاڑی چوری کے 2500 کے قریب واقعات رپورٹ ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید کے مطابق 2019 کے مقابلے میں رواں سال جرائم کی شرح میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔ جدید اور عوام دوست پولیسنگ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال شہر اقتدار میں 130 افراد قتل ہوئے جب کہ 2019 میں یہ تعداد 101 تھی۔ اس کے علاوہ اقدام قتل کے 190 واقعات رپورٹ ہوئے گزشتہ سال یہ تعداد 185 تھی۔

اس کے علاوہ مختلف واقعات،میں 357 افراد زخمی ہوئے، پچھلے سال یہ تعداد 276 تھی۔

2019 میں ڈکیتی کی 36 بڑی وارداتیں ہوئیں جب کہ دو ہزار بیس میں ڈکیتی کی 11 وارداتیں ہوئیں جن میں سال کی سب بڑی واردات تھانہ کوہسار کی حدود میں ساڑھے چار کروڑ کی مالیت کہ تھی جس کے ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب: بچوں کیساتھ زیادتی کے1305 کیسز رپورٹ

مزید برآں رواں سال سرقہ باالجبر کے 218 واقعات رونما ہوئے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 288 تھی۔ 2020 میں چوری کے 368 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2019 میں اس کی تعداد 476 تھی۔

رواں سال  گاڑیاں اور موٹرسائیکل چھیننے کے 40 واقعات سامنے آئے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 69 تھی۔

2020 میں 721 افراد کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جب کہ دوہزار انیس میں یہ تعداد 815 تھی، اغواء برائے تاوان کا ایک واقع سامنے آیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید کا کہنا تھا کہ 2020 میں جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ملزمان کو کیفر کردار، تک بھی پہنچایا۔

رواں سال خواتین کے ساتھ زنا بالجبر کے 503،واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ دو ہزار انیس میں 484 رپورٹ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں