شکیرا کے نئے گانے کی دھوم


کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے نئے گانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

شکیرا کی رواں ماہ چار دسمبر کو ریلیز ہونے والی نئی میوزک وڈیو ’گرل لائک می‘ نے یوٹیوب پر 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

دوسری جانب گانے کو خوب پذیرائی ملنے پر شکیرا نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کا الزام عائد

43 سالہ گلوکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گانے پر اتنی پذیرائی ملنے پر سمجھ نہیں آ رہی کیا کہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اس گانے کی ویڈیو عکس بندی کرتے ہوئے بہت لطف آیا۔

قیام امن کے لیے تعلیم میں سرمایہ کاری ضروری ہے، شکیرا

خیال رہے کہ شکیرا کے یوٹیوب چینل پر 9 ماہ قبل ریلیز ہونے والی میوزک ویڈیو کو اب تک 146 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں