سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونا (gold)

کراچی: ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار  665 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار500 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 426 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

منگل کے روز 100 انڈیکس 42 ہزار906 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 


متعلقہ خبریں