بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: 8 تا 16 مئی تک تمام کاروباری، تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد

اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع آواران میں  خفیہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے گوارگو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے.

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور کمیونی کیشن کے آلات برآمد ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں