اسلام آباد: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، وکیل جاں بحق

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں وکیل جاں بحق ہو گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ تھانہ رمنا کی حدود میں کی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وکیل کا تعلق بنوں سے  ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اوراس نے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے واقع کا نوٹس لیا ہے۔

اسلام آباد: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایس ایچ او معطل

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن کی زیرنگرانی دو تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں