بھارتی چینل کو پاکستانیوں کے خلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑگئی

بھارتی چینل کو پاکستانیوں کے خلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑگئی

فائل فوٹو


بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی کو پاکستانیوں کے خلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑگئی ہے۔

برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے’آف کام‘ نے پاکستانیوں کے خلاف ’نفرت، گالم گلوچ اور ہتک آمیز‘ مواد نشر کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔

ری پبلک ٹی وی پر20ہزارپاؤنڈ کاجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی چینل ری پبلک نے پاکستان کےخلاف نفرت انگیزموادنشرکیا اور پاکستانیوں کو قومیت کی بنیاد پرنفرت کانشانہ بنایا گیا۔

آف کام کے اس اقدام سے بھارتی چینل کو سینکڑوں بار معافی بھی نشر کرنا پڑی۔

رطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے کے مطابق6سمتبر2019 کو ارنب گوسوامی کے شو میں پاکستانیوں سے متعلق توہین آمیز گفتگو کی گئی۔

چینل اس پروگرام کے حوالے سے برطانیہ میں ناظرین سے معافی بھی مانگ چکا ہے۔ معافی نامہ دو سو اسی مرتبہ نشر کیا گیا۔

برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیریں، ایسے پروگرام پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کے تعلقات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔

جرمانے کی سزا کے بعد بھارتی ٹی وی چینل نے آف کام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ برطانیہ میں آئندہ ایسا پروگرام نشر نہیں ہوگا جو کہ مقامی قوانین سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف بدنام زمانہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی ہیں جو کہ پاکستان کیخلاف سخت مؤقف اور حکومت نواز صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

بھارت کے باشعورعوام بھی ری پبلک ٹی وی کو جانب دارسجھ کر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس چنیل پر حکومتی پالیسیوں کی حمایت اور مودی سرکاری کے بیانیئے کی ترویج کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں