شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

shadab-khan

بھارت روانگی سے قبل شاداب خان کا اہم بیان آگیا


شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہیں تیسرے ٹی20 میچ کے بعد بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا ایم آر آئی اسکین کل ترنگا میں کروایا جائے گا۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی شاداب کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی۔

شاداب خان کی جگہ ظفر گوہر اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں جو شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ ظفر گوہر نے گزشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اسپنر نے ٹورنامنٹ میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔

رواں سال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ظفر گوہر نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم وہ قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ 25سالہ اسپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ 6 مرتبہ ایک اننگز میں 5 جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد رضوان کو بابراعظم کی جگہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان ہیں۔

سرفراز احمد، ظفر گوہر، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ بابراعظم، امام الحق اور شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ سے اچھی خبر ہے کہ انجری کا شکار بابراعظم اورامام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے انجری کے دس روز بعد بیٹ گرپنگ کا آغاز کیا۔ بابراعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر دونوں کھلاڑیوں کی ریکوری سے مطمئن ہے۔

چھبیس تا تیس دسمبرپاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بمقام ماؤنٹ منگنوئی میں ہوگا۔ تین تا سات جنوری تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ، کرائسٹ چرچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان شاہینز کے نئے اسکواڈ میں روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، حیدر علی،ذیشان ملک، عماد بٹ، دانش عزیز، افتخار احمد، خوشدل شاہ،حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، عثمان قادر،وہاب ریاض، موسیٰ خان اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں