ملک میں گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ملک میں سب کچھ ہے صرف گورننس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد پولیس کی پاسسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔تنخواہ دار طبقے کو  ملنے والی تنخواہ کافی نہیں۔ مہنگائی میں اضافہ ہوچکالیکن تنخواہیں نہیں بڑھیں۔ ملکی آمدن بڑھے گی تو تنخواہیں بڑھائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج سرحدوں کی، پولیس اندرون ملک شہریوں کی محافظ ہوتی ہے۔ قوم کی جان ومال کی حفاظت ہونےتک قوم ترقی نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم نے کہا امن وامان قائم ہونےتک معاشرےمیں خوشحالی نہیں آتی۔ پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کے وہ مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا  خیبرپختونخوامیں حکومت میں آئےتوپولیس کا مورال گرا ہوا تھا۔ میں نے خیبرپختونخوا پولیس کو تبدیل ہوتے دیکھا۔  میں چاہتا ہوں قوم پولیس کو پسند کرے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوری کےپیسےکاکوئی فائدہ نہیں، یہ کسی کام نہیں آتا، باپ کی چوری بچانےکیلئے بچوں کوجھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط راستے سے پیسہ کمانے والے نشان عبرت بنے ہو ئے ہیں۔ کبھی اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں، کبھی ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں پاسنگ  آوٹ پریڈ کی تقریب میں وزیر اعظم  نے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا اور یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


متعلقہ خبریں