امریکی صدر نے 900 ارب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکج مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکج مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف پیکج پر دستخط کرنے انکار کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کانگریس بل میں ترامیم کرے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے فوری ٹیسٹنگ کے اخراجات میں اضافہ کیا جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ بل میرے ٹیبل سے واپس جائے گا ایسے بل کی کانگریس سے توقع نہیں تھی۔ کانگریس نے بل میں غیر ضروری اور نامناسب چیزیں شامل کی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بل میں مصر، برما اور کمبوڈیا کے لیے امدادی رقم رکھی گئی ہے جبکہ مصری افواج امداد سے روسی اسلحہ خریدے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بل میں پاکستان میں جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں