برطانیہ اور فرانس میں آج سے سرحدیں کھولنے پر اتفاق

برطانیہ اور فرانس میں آج سے سرحدیں کھولنے پر اتفاق

فوٹو: فائل


فرانس اور برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں اور دونوں ممالک میں بحری، فضائی اور زمینی سفر آج سے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: یورپی یونین کا برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

فرانس اور برطانیہ کے درمیان اشیا کی ترسیل کی بحالی کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے، برطانوی شہریوں کو فرانس میں داخلے کی اجازت مل گئی تاہم داخلے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود فرانسیسی شہری بدھ سے وطن واپس آ سکتے ہیں تاہم انہیں بہتر گھنٹے پہلے کی کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ دکھانی پڑے گی۔

نئی شرائط یورپی یونین کے دیگر ممالک کے شہریوں پر بھی لاگو ہوں گی۔

فرنچ منسٹر برائے ٹرانسپورٹ جان بیپ ٹِسٹ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گیے ایک کہا ہے کہ فرانس آنے والے مسافروں کو کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کو نہ ماننے والے شہری پر 2 لاکھ روپے جرمانہ

واضح رہے کہ اتوار کو فرانس نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث اس وقت ڈوور بندرگاہ کے قریب یورپ جانے والے قریباً تین ہزار ٹرک پھنسے ہوئے تھے۔

یہ معاہدہ 6 جنوری 2021 تک نافذ العمل رہے گا تاکہ 31 دسمبر کو اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں