علی ظفر کیس: گلوکارہ میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 8 ملزمان طلب


لاہور: عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو طلب کر لیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آٸی اے) کی جانب سے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع ،اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات تو عائد کیے مگر اپنےحق میں شوائد پیش نہیں کر سکیں۔

اداکارعلی ظفر کا میشا کی گواہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

جس پر عدالت نے میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو 18 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خلاف ہونے والی کمپین سے متعلق درخواست دی جس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گٸی تھی۔

علی ظفر نے ایف آٸی اے میں درخواست کے ساتھ ٹویٹر اکاؤنٹس اور امیجز سمیت دیگر ریکارڈ بھی پیش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں