حساب لینے والے میرے حساب کے شکنجے میں ہیں،فضل الرحمان



مردان:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ فضل الرحمان کو حساب دینا ہو گا، حساب لینے والوں کو کہتا ہوں آپ میرے حساب کے شکنجے میں ہیں۔

مردان میں پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی کوئی حیثیت نہیں یہ صرف کٹھ پتلی ہے، حکومت کو کہاں پہنچائیں گے انہیں اندازہ ہی نہیں ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ موجودہ حکومت کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے،عوام نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، ہم  پہلے سے نااہل کہتے تھے لیکن انہوں نے خود بھی اپنی نااہلی کا اعترف کر لیا ہے۔

عمران خان کی حکومت چلانے کی نہیں لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی،مریم نواز

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل انہوں نے کہا کہ میرے پاس ٹیم اچھی نہیں،میں کہتا ہوں آپ بھی نااہل ہیں اور ٹیم بھی نااہل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا مجھے حساب کتاب کا پتہ نہیں،اگر آپ کو چیزوں کا پتہ نہیں تھا تو کس نے کہا تھا کہ اقتدار میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بےروزگاری نےغریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے،اب معیشت ٹھیک کرنے کیلئےمرغیاں اور کٹے پالنے کا کہہ رہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نیب سیاستدانوں کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہا ہے، نیب کی اب کوئی حیثیت نہیں صرف کٹھ پتلی ہے۔


متعلقہ خبریں