جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل

جرمنی میں پاکستانی امام مسجد قتل

برلن: پاکستانی امام مسجد کو قتل کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے امام مسجد کو جرمنی کے شہر شٹٹ گارٹ میں قتل کیا گیا ہے۔

جرمنی کی عدالت نے اذان پر عائد پابندی ختم کر دی

ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی امام مسجد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب چہل قدمی کررہے تھے۔ نامعلوم حملہ آورامام مسجد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

26 سالہ امام مسجد کو نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کرنے کے لیے لوہے کی راڈوں کا استعمال کیا ہے۔ مقامی پولیس نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش میں ہے اوراس حوالے سے تحقیقات بھی کررہی ہے۔

جرمنی: خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر مسلمان ڈاکٹر کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ

مرحوم شاہد نواز قادری مقامی مسجد المدینہ میں نائب امام کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے تھے۔

جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا ہے کہ انہوں نے فرینکفرٹ میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل کو روانہ کیا ہے جو متاثرہ خاندان سے ملاقات کریں گے اور انہیں تمام ممکنہ مدد فراہم کریں گے۔

جرمنی: بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کو دو سال قید کی سزا

ڈاکٹر فیصل کےمطابق فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل علاقہ پولیس سے بھی بات چیت کریں گے۔


متعلقہ خبریں