بجلی مزید مہنگی کرنے کی سفارش

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کی ہے۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دی جانے والی درخواست اکتوبر اور نومبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نومبرکے لیے  بجلی کی قیمت میں 95 پیسے اور اکتوبرکے لیے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

کراچی کے طلبہ نے سستی بجلی پیدا کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

ذرائع کے مطابق نیپرا ملنے والی درخواستوں پر 30 دسمبر کے دن سماعت کرے گا۔ سماعت میں سی سی پی اے کی جانب سے ملنے والی درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں