کراچی: پراسرار گیس سے متاثرہ دو افراد دم توڑ گئے


کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس ایک بار پھر معمہ بن گئی۔ گزشتہ رات نجی اسپتال لائے گئے دو متاثرہ افراد نے دم توڑ دیا۔

ترجمان ضیاء الدین اسپتال کے مطابق دو دنوں میں  22 متاثرہ افراد کو اسپتال لایا گیا۔ زیرعلاج مریضوں کو کل ہی اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ تمام متاثرہ افراد کا تعلق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اطراف کے علاقوں سے تھا۔

اسپتال ترجمان کے مطابق ان افراد میں وہی علامات تھیں جو فروری میں متاثر ہونے والوں کی تھی۔ رواں سال فروری میں  بھی کیماڑی  میں  پراسرار گیس  سے متعدد افراد  جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پراسرار ہلاکتیں: ’تاحال معلوم نہیں ہوسکا گیس کون سی تھی اور کہاں سے آئی‘

ہم نیوز کے مطابق فروری میں گیس کے اخراج کے سبب مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک اور 200 سے زاید متاثر ہو چکے تھے۔ زہریلی گیس کے اخراج سے پہلےدن 6 اور دوسرے دن 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق کیماڑی اور نواحی علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے اور شہریوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق متعدد خاندان علاقہ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ریلوے کالونی کے مکین خوف کے باعث دیگر علاقوں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں