نامناسب تقریر کیس: عدالت نے محمود خان اچکزئی کو طلب کر لیا

محمود اچکزئی

لاہور: عدالت نے نامناسب تقریر کیس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو طلب کر لیا ہے۔

سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے محمود خان اچکزئی کو 24 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں تقریر کے دوران محمود خان اچکزئی نے اپنے الفاظ سے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔

فواد چودھری نے اچکزئی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ڈی ایم جلسے میں نامناسب تقریر کرنے پر وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے محمود خان اچکزئی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی جماعتیں ہیں تو اچکزئی کو نکال دیں۔

مریم نواز کی موجودگی: محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کردی

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اچکزئی کونہ نکالا توپیپلزپارٹی اورن لیگ پنجاب دشمن کرداروں کے ساتھ  پہچانی جائیں گی۔

اچکزئی پنجابیوں اور لاہوریوں کو طعنے دے رہے ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ایسی توہین کی جرات کبھی کسی نے نہیں کی۔

آج پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ جاہل افغانی کو کیا پتہ کہ پاکستان میں جمہوریت کی ہرتحریک لاہورسے اٹھی ہے۔


متعلقہ خبریں