شریعت کے مطابق کورونا ویکسین استعمال کرنا جائز ہے، فتویٰ جاری

یو اے ای: پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد

فائل فوٹو


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومتی اتھارٹی نے فتویٰ دیا ہے کہ شریعت کے مطابق کورونا کی ویکسین کو استعمال کرنا جائز ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فتوے میں کہا گیا ہے کہ  شریعت اور مذہب کی تعلیمات کے مطابق انسانی جسم اور زندگی کے تحفظ کے لیے کورونا ویکسین کا استعمال عین شریعت کے مطابق ہے۔

فتوے کے مطابق اگر ویکسین میں حرام اجزا بھی شامل ہیں تو بھی اسے شریعت کے اصولوں کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ اس کا کوئی متبادل نہیں۔

یو اے ای، جدید ہیلمٹس سے کورونا مریضوں کی شناخت کی جانے لگی

فتویٰ کونسل نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ حکومت کا ساتھ دیں۔

اماراتی فتویٰ کونسل کا فتویٰ ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب کورونا ویکسینز پر اسلامی ممالک میں حرام اور حلال کی بحث جاری تھی۔


متعلقہ خبریں