صدر ٹرمپ نے جاتے جاتے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا 

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورِ حکومت کے آخری ایام میں کانگریس کے ساتھ ایک اور تنازعہ کھڑا کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا بل مسترد کرنے کے اگلے ہی روز 740 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بل کو بھی ویٹو کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے عراقیوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر اہلکاروں کو معافی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دفاعی بل امریکی قومی سلامتی کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بل کو روس اور چین کے لئے تحفہ بھی قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریک صدر کا کہنا ہے کہ ایکٹ ہمارے سابق فوجیوں اور ملٹری تاریخ کا احترام کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کا 900 ارب ڈالر کا کورونا ریلف بل بھی مسترد کر چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ریلیف پیکج پر دستخط کرنے انکار کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کانگریس بل میں ترامیم کرے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے فوری ٹیسٹنگ کے اخراجات میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی مخلوق سے رابطہ ہے، ٹرمپ راز فاش کرنے والے تھے، اسرائیلی سائنسدان

امریکی صدر نے کہا کہ یہ بل میرے ٹیبل سے واپس جائے گا ایسے بل کی کانگریس سے توقع نہیں تھی۔ کانگریس نے بل میں غیر ضروری اور نامناسب چیزیں شامل کی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بل میں مصر، برما اور کمبوڈیا کے لیے امدادی رقم رکھی گئی ہے جبکہ مصری افواج امداد سے روسی اسلحہ خریدے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بل میں پاکستان میں جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں