بھارت: پریانکا گاندھی سمیت متعدد کانگریس رہنما گرفتار


دہلی: بھارتی پولیس نے پریانکا گاندھی سمیت متعدد کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق کانگریس رہنما صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کے لیے مارچ کررہے تھے۔ کانگریس رہنماؤں نےکسان بل کے خلاف قرارداد کو بھارتی صدر کو پیش کرنا تھا۔

اس مارچ میں راہول گاندی بھی شریک تھے۔ پولیس نے مارچ کو روکا اور متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔راہول گاندھی نے صدر سے ملاقات کی اور بتایا کہ مطالبات کی منظوری تک کسان احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور احتجاج اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب مطالبات منظور نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا کسانوں کے مطالبات ماننے سے پھر انکار

خیال رہے اس سے قبل بھارت کی حکومت نے کسانوں کے مطالبات ماننے سے صاف انکار کردیا تھا۔ بھارت میں کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف تقریباً ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

لاکھوں کسان تین نئے فارمنگ بلز پر عمل درآمد کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، جس سے زرعی تجارت کے قوانین تبدیل ہوجائیں گے۔

بھارتی جنتا پارٹی کا کہنا ہے کہ زرعی اصلاحاتی بل منسوخ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکومت نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بہت سی کسان تنظیموں کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور نجی سرمایہ کاری کے بغیر زراعت کی آمدنی بڑھنے کے قابل نہیں ہوگی۔

مودی سرکار کی جانب سے پہلی بار واضح طور پر مطالبات ماننے سے انکار کیا گیا ہے جس کے بعد حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں