سال2020میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کیسی رہی؟

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال 2020 میں بنگلادیش، انگلینڈ ، زمبابوے اورنیوزی لینڈ کے خلاف سیزیز کھیلیں۔ ان سیریز میں ٹیسٹ، ون ڈیز اور ٹی ٹوئنٹی ملا کر18 میچز کھیلے گئے۔

سال 2020 میں ون ڈے اور ٹی 20 سمیت کسی بھی فارمیٹ میں قومی ٹیم نے غیر ملکی سر زمین پر جو سیریز کھیلیں، وہاں قومی ٹیم کے ہاتھ ماسوائے ناکامی کے کچھ نہیں آسکا ہے۔

مستقل کوچ کے بغیر پاکستان آنے والی زمبابوے ٹیم نے ون ڈے مقابلے میں ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے 10 قیمتی پوائنٹس سے محروم کردیا۔

اس سال پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں پرفارمینس کا خلاصہ کچھ یہ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2020 میں تاحال 4 ٹیسٹ کھیلے جس صرف ایک جیتا، دو ڈرا ہوئے اور ایک میں شکست کھائی۔

یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹی 20: پاکستان کی جیت، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

ون ڈے میچوں میں پاکستان ٹیم نے 3 مقابلوں میں حصہ لیا۔ دو جیتے اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی 20 مقابلوں میں پاکستان ٹیم نے 11 میچوں میں 7جیتے، 3 ہارے جب کہ 1میچ بے نتیجہ رہا۔

قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں ٹی20 سریز کے تین میچ کھیلے۔ پاکستانی ٹیم نے آخری میچ جیت کر بمشکل وائٹ واش سے خود کو بچایا۔ کیویز نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب اس سال کرکٹ کے زیادہ مقابلے نہیں ہو سکے جس کے سبب کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گھروں میں گزارا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب  زیادہ پریکیٹس نہیں ہوسکی جس کارکرگی متاثر ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں