حکومت پاکستان کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلےکیے ہیں اور 28 اپریل 2021 سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع کر رہے ہیں۔ آج سے پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کر رہے ہیں لیکن آن لائن پاسپورٹ میں کچھ وقت لگےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہمیں120 دن کاٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں نیوزی لینڈ سرفہرست

مشرقی وسطیٰ اور غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10 سال کیلئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔ وزارت داخلہ میں شکایٹ پورٹل بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں جنہیں 25 ہزار تک لایاجائے گا۔ جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ باقی لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت کب ختم ہوگی یہ نہیں معلوم۔

شیخ رشید نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان فساد کی اصل جڑ ہے۔ 20 افراد کی فہرست میں مولانا فضل الرحمان کا نام ٹاپ پر ہے۔

انہوں نے کہا کل ایسا نہ ہو مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔ بینظیر کی جان کو خطر ے سے آگاہ کرنے والو ں کے خلاف مقدمہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں