روس نے اپنی ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

ٹک ٹاک

فائل فوٹو


ماسکو: روس نے چین کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) ٹک ٹاک کے طرز کی اپنی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

روسی ویڈیو شیئرنگ ایپ جس ادارے کی مدد سے تیار کی گئی ہے اس کی مالک صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا

روسی میڈیا کے مطابق حکومت کی زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی گیزپروم سے منسلک ملک کی نامور میڈیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگژنڈر زہاروف کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینہ تیخونوف کے ماتحت چلنے والی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر بنائی جائی گی۔

ایلیگژنڈر زہاروف کے مطابق ان کی میڈیا کمپنی نے ’یا مولوڈیٹس‘ کے نام سے سروس بھی خرید لی ہے۔ روسی بلاگرز کے لیے ویڈیو سروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ آئندہ 2 سالوں میں مکمل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گیزپروم  گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کارپوریشن میں ہوتا ہے۔ اسی کمپنی کے ماتحت روس کا سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے جس میں متعدد میڈیا چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مہلت میں اضافہ

رواں ماہ کے اوائل میں گیزپروم کے سی ای او نے یو ٹیوب کی طرز پر 2 ویب سائٹس بھی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 برس میں مکمل ہوں گی۔


متعلقہ خبریں