ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحیدگی کا عندیہ دیدیا


کراچی:  متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے علیحیدہ ہونے کا عندیہ دی دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت نے مردم شماری پر ہمارے تحفظات دورنہیں کیے۔ حکومت نے ہمارے ساتھ کیے گئے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کابینہ میں کیوں ہیں جب ہماری آواز نہیں سنی جارہی ہے؟اب سڑکوں پر عوام کا مقدمہ رکھنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  مردم شماری کے نتائج کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔ مردم شماری ٹھیک نہ ہو تو الیکشن بھی جعلی کہلائے گا۔ کراچی میں ووٹرز زیادہ آبادی کم دکھائی گئی ہے۔ جب مردم شماری ٹھیک نہیں ہوئی تو ہمارے حقوق کا کیا خیال رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کے 7 مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو گرنے نہیں دیں گے، ہم اپنے وعدے پر قائم ہے۔حکومت سے باہر آنے کا آپشن بھی ہے لیکن ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ  رشید  نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے کبھی ناراض  نہیں ہو گی۔ میں خود ان سے ملنے کراچی جاؤں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم  کی جانب سے استعفوں کا امکان  نہیں ہے۔ اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لے گی۔ پیپلز پارٹی اچھا کھیلے گی۔ فضل الرحمان فساد کی اصل جڑ ہیں۔ جن 20 افراد  کی زندگی کو خطرہ ہے ان میں فضل الرحمان پہلے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں