پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 329 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 631 پوائنٹس رہی۔ دوران کاروبار مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار87 پوائنٹس رہی۔

بروکرز کے مطابق مارکیٹ کا اختتام 43 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 180 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ بدھ کے روز 100 انڈیکس 43 ہزار 87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔ بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد 96 ہزار 493 روپے ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار  665 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں