دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز حملہ، ایک جوان شہید، 7 زخمی

دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز حملہ، ایک جوان شہید، 7 زخمی

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع  شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا ہے۔ حملے میں فرنٹیئر کور کے 34 سالہ نائیک یاسین شہید اور 7 جوان زخمی ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے  بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران اہم اور مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز  میں کہا گیا تھا کہ آپریشن میں  دہشتگرد تنظیم کے 10 اہم دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میرعلی کےعلاقےحیدرخیل سے تھا۔ دہشتگرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: سرچ آپریشن کے دوران تین جوان شہید ، چار زخمی

ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد وسیم زکریاعلاقےمیں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پرحملےمیں ملوث تھا۔ دہشتگردوسیم سی ایس ایس افسرزبیداللہ داوڑکی شہادت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد وسیم سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشتگردوسیم حسوخیل کےپاس آرمی قافلےپرحملے میں بھی ملوث تھا۔

خیال رہے کہ 31 اگست کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید اور چار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لائنس نائیک مصور شامل تھے۔


متعلقہ خبریں