امریکہ: ایران کو ویکسین کیلیے فنڈز ٹرانسفر کرنیکی منظوری دیدی

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ نے ایران کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے فنڈز ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

شریعت کے مطابق کورونا ویکسین استعمال کرنا جائز ہے، فتویٰ جاری

ہم نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی بینک کو سوئس بینک کے ذریعے ادائیگی کرنے کی اجاز ت دی ہے۔

ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہمارے تمام بینکوں پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

دنیا کی ایک چوتھائی آبادی 2022 تک کورونا ویکسین حاصل نہیں کرسکے گی

گورنر مرکزی بینک عبدالناصرہمتی کا کہنا ہے کہ عالمی رائے عامہ کے دباؤ پر امریکہ نے فنڈز ٹرانسفر کرنے کی اجازت دی ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے گورنر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ایران ابتدائی طور پر 16 اعشاریہ 8 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں درآمد کرے گا۔

امریکہ نے کورونا ویکسین سے ہونے والی الرجی پر ریسرچ شروع کر دی

ہم نیوز نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبدالناصر ہمتی نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے لیے 244 ملین ڈالرز کی ادائیگی کریں گے۔


متعلقہ خبریں