اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

اسرائیلی کارڈ ناکام: بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بے نقاب

فائل: فوٹو


اسلام آباد: حکومت مخالف طاقتوں کا اسرائیلی کارڈ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ اس طرح بھارت کے بعد اسرائیلی لابی کا ایجنڈا بھی بے نقاب ہو گیا۔

اسرائیل جلد بڑے اسلامی ملک سے تعقلقات قائم کرنے والا ہے، اسرائیلی وزیر

ہم نیوز کے مطابق اسرائیل کےساتھ تعلقات اوروزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے منسوب خبریں جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔ زلفی بخاری نے جعلی خبریں نشر کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بعد اسرائیلی نوازبرطانوی ویب سائٹ نے جھوٹی خبر کے تمام لنکس ہٹا دیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مڈل ایسٹ مانیٹرویب سائٹ کے ڈائریکٹرنے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی قانونی ٹیم کوخط لکھ کر بے بنیاد خبر نشر کرنے پہ معذرت کی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ خبر حقائق کے منافی تھی۔ ویب سائٹ کے مطابق زلفی بخاری سے متعلق خبر نشر کرنے پہ تحریری معذرت کریں گے۔

بھارت ایک بار پھر پاکستان کیخلاف سازش میں ناکام

ہم نیوز کے مطابق قانونی چارہ جوئی کا آغازہوتے ہی خبرکے ماسٹرمائنڈ نے بھی وضاحتیں دینا شروع کردی ہیں۔

برطانوی اسکالر نور ڈاہری نے کہا ہے کہ زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سےسوال پوچھ رہے ہیں کہ اسرائیل کون گیاتھا؟

نورڈاہری کے مطابق میں یقین سے بتا سکتا ہوں کہ زلفی بخاری ایسے کسی وفد میں شامل نہیں تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس ضمن میں کہا ہے کہ امید ہے کہ بے بنیاد الزام لگانے والے سرعام معافی مانگیں گے۔

اسرائیل میں سیاسی بحران، پارلیمنٹ پھر تحلیل

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ مستقبل میں اپنے آپ کو شرمندگی سے بچانے کے لیے خبر کی تصدیق ضرور کریں۔


متعلقہ خبریں