برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی

لندن: برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کچھ دیر بعد اس حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرکے تفصیلات بتائیں گے۔

  برطانوی پارلیمنٹ کے پاس بریگزٹ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کرنے کا موقع ہے، بورس جانسن

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ ابتدائی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بریگزٹ ڈیل سے برطانیہ کے عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات کے متعلق کیے گئے وعدے پورے ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں جاری کردہ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم، سرحدی کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی گیری پر کنٹرول واپس لے لیا ہے۔

ہم نیوز نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کی جانے والی ڈیل ملک کے کاروباری حلقوں اور خاندانوں کے لیے ایک اچھی اور خوش کن خبر ہے۔

برطانیہ، یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے پا گیا

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ ہم نے صفر ٹیرف اور صفر کوٹے پر یورپی یونین سے پہلا آزادانہ معاہدہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں