انضام الحق نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا

Inzimam ul Haq

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضام الحق نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  محمد عامر کو فیصلے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ بائیں ہاتھ کے گیند باز محمد عامر کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ بورڈ سے مصباح الحق اور وقار یونس کی شکایت کرتے۔ ملک کی خدمت کرنیوالوں کو ایسے کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے۔

انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کو پی سی بی سے رابطہ جانا چاہیئے تھا، اگر بات نہ سنی جاتی تو پھر یہ فیصلہ کرنا چاہیئے تھا، ایسے واقعات نہیں ہونی چاہیئے، صرف وقار یونس کے پاس بورڈ کا اختیار موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: بطور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی، اسلام آباد یونائیٹیڈ

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز بارے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کی غیرموجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو گی لیکن آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہا  کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کافی ٹف ٹیم ہے، قومی ٹیم کو کافی محنت کرنا پڑے گی۔

انضمام الحق نے پہلے ٹیسٹ میں مقرر ہونیوالے کپنان محمد رضوان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد رضوان کو اپنے ڈومیسٹک کے تجربے سے کپتانی کرنی چاہیئے۔


متعلقہ خبریں