اسلام آباد: کبوتر بازی پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کبوتر بازی پر آئندہ دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد: رواں سال قتل، زیادتی اور دیگر جرائم کے 2500 سے زائد واقعات رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق کبوتر بازی پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے جاری کردیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کبوتر بازی کے باعث نور خان ائیر بیس سے اڑان بھرنے اور اترنے والے طیاروں کو دوران پروازسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کبوتر بازی پر پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت آئندہ دو ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پہلے ڈرائیو ان سینما کا آغاز

نور خان ایئر بیس اسلام آباد اورراولپنڈی کے سنگم پر واقع ہے۔ نور خان ایئر بیس پر خصوصی پروازیں اترتی ہیں اور اڑانیں بھی بھرتی ہیں۔ دوران پرواز پرندوں کی وجہ سے طیاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے طیاروں کے پائلٹس کو درپیش مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے ہیں کیونکہ کبوتروں سمیت دیگر پرندوں کی وجہ سے جہازوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

اسلام آباد: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، وکیل جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کبوتر بازی کے شوقین افراد بڑی تعداد میں مقیم ہیں لیکن اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کبوتر بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا کیونکہ انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز بھی قیمتی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں