فضل الرحمان سے شاہد خاقان کی ملاقات: پی پی کے مؤقف پر مشاورت

فضل الرحمان سے شاہد خاقان کی ملاقات: پی پی کے مؤقف پر مشاورت

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے درمیان ضمنی انتخابات اورسینیٹ الیکشن پر بات ہوئی ہے۔

عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق بات چیت مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کی گئی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر کی ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے مؤقف بھی مشاورت کی گئی ہے۔

عمران خان کی حکومت چلانے کی نہیں لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی،مریم نواز

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے بھی گزشتہ شب ضمنی انتخابات پر پی پی کے مؤقف پہ مشاورت کی تھی۔


متعلقہ خبریں