پاکستان اور قطر: تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور قطر: تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

دوحہ: پاکستان اورقطر نے باہمی تذویراتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف سے کمانڈر قطر امیری ائرفورس کی ملاقات

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس عزم کا اظہار چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی قطرکے وزیر مملکت برائے دفاعی امورخالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ندیم رضا کی قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات ہوئی۔

جنرل ندیم رضا نے قطر کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور انسدادد ہشت گردی کے امور پر گفتگوہوئی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیراورافغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورقطرکے درمیان فوجی تعاون میں وسعت کے امور بھی زیر غور آئے اور دونوں جانب سے باہمی تذویراتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے قطرکی قومی سلامتی اکادمی کا بھی دورہ کیا اور جاری تربیتی امور کا مشاہدہ کیا۔

پاکستان قطر کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اسد قیصر

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل ندیم رضا نے اکادمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں