کورونا وائرس: دنیا میں 17 لاکھ 64 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 7 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 64 ہزار 563 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 69 لاکھ 7 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 20 لاکھ 44 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 39 ہزار 921 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 94 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 659 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو ویکسین کیلیے فنڈز ٹرانسفر کرنیکی منظوری دیدی

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 815 اور 74 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 30 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار 226 ہے۔

فرانس میں 25 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 62 ہزار 573 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 22 لاکھ 56 ہزار کورونا کیسز اور 70 ہزار 405 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 21 لاکھ 33 ہزار 373 افراد متاثر اور 19 ہزار 624 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 20 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 71 ہزار 620 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی مشکلات میں اضافہ، 40 سے زائد ممالک کی پروازیں بند

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں