دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،3 افراد جاں بحق



شرقپور میں ناظر لبانہ انٹرچینج موٹروے پر 14 گاڑیاں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایئرپورٹ پر دھند کی شدت میں اضافہ، پروازیں متاثر

دھند نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ شیخوپورہ میں دھند کے باعث دو حادثات ہوئے ہیں۔ نارنگ منڈی کے قریب بس الٹنے سے بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ملک کے میدانی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

لالیاں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم  ہے۔ رائیونڈ اور گردونواح میں حد نگاہ 5 میٹر اور چنیوٹ میں 10 میٹر رہ گئی ۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو ٹھوکر نیاز بیگ سے لِلہ انٹرچینج تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں موٹروے پر شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پور انٹرچینج سے سمندری انٹرچینج تک بند کردی گئی ہے۔ فیصل آباد میں دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہ جانے پر موٹروے ایم فور کو بھی بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس نے مسافروں دھند کے دوران سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں