دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف



پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر آرمی چیف نے کہا ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمیشہ عظیم پاکستانی قوم کے رہنما اصول رہیں گے۔ قوم عقیدت و جذبے سے اپنے قائد محمدعلی جناح کا یوم پیدائش منارہی ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نے قائداعظم محمدعلی جناح کو ان کے یوم ولادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان کوخوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پرعمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کےحامی تھے اور ہم بھی ایسی ریاست چاہتےہیں جہاں تمام شہریوں کویکساں مواقع مہیا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا محمد علی جناح کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنے کا دن ہے۔ مجھے خوشی ہے ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں۔ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے قائداعظم کا ایک وژن تھاا۔

عمران خان نے کہا بطور قوم کا نمائندہ میں قائداعظم سے عقیدت اورمحبت کا اظہارکرتا ہوں۔ جدید تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں قائداعظم جیسی مقبولیت ملی۔

قائد اعظم محمد علی جناح کا145واں یوم پیدائش آج ملی یکجہتی سے منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ان کے یوم ولادت پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔ انہوں نے مزار قائد پر سلامی دی اور پھول چڑھائے۔


متعلقہ خبریں