کراچی: بینک میں دھماکہ



کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں نجی بینک میں دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے سے متعلق  جاری رپورٹ  میں کہا ہے کہ دھماکہ واٹر ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا۔ دھماکے سے واٹر ٹینک کا ڈھکن اڑ گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث بینک کی اندرونی دیواریں گر گئیں۔ بینک کے ایک حصے کو دھماکے میں نقصان پہنچا۔ تعطیل کے باعث بینک میں عملہ موجود نہ تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی فیکٹری دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

پولیس کے مطابق عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا۔ پولیس اور رینجرزدھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔دھامکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ نقصان سے لگتا ہے کہ دھماکے کی شدت زیادہ تھی۔ دھماکے سے بینک کا شٹر اکھڑ گیا اور شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور کسی کو قریب جانے کی اجازت نہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز بہت زیادہ تھی جو دور دور تک سنی گئی۔

 


متعلقہ خبریں