خیبرپختونخوا کا 36 فیصد بجٹ ضائع ہونے کا خدشہ

کے پی حکومت65 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

فوٹو: فائل


پشاور: حکومتی نااہلی کے باعث خیبرپختونخوا کا 36 فی صد بجٹ ضائع ہونے کا امکان ہے۔

آڈٹنگ اوررپورٹنگ میں بہتری کے صوبائی پراجیکٹ (پفرا) کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت مالی سال  کا صرف 64 فی صد بجٹ خرچ کر سکی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کا صرف 48 فیصد بجٹ خرچ ہوا ہے جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کل بجٹ کا صرف 38  فیصد استعمال کر پایا ہے۔

ضلعی حکومتوں کے لیے مختص 28 ارب روپے میں صرف 8 ارب روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔

رواں مالی سال کا بجٹ استعمال کرنے کے لیے  صرف ایک ماہ باقی ہے۔

الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت نئی اسکیموں کے آغاز اورمختص بجٹ دوسرے منصوبوں کو منتقل کرنے پر پابندی ہے۔


متعلقہ خبریں