تنگ گلیوں میں مقیم اونچے سروں والا سعد ناصر  

تنگ گلیوں میں مقیم اونچے سروں والا سعد ناصر  

فوٹو: فائل


کراچی کی تنگ گلیوں میں ایک ایسا ٹیلنٹڈ نوجوان موجود ہے جو مستقبل کا سپر اسٹار بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

کوئی تعلیم نہ ہی کوئی سازوں کی سمجھ بوجھ مگر آواز میں ایسا جادو جو سب کو اپنی جانب متوجہ کرلے۔

یہ بھی پڑھیں: فوک گلوکار منصور ملنگی کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

دس سال کی عمر میں باکمال شخصیت والا کراچی کا سعد ناصر رہتا ناظم آباد مجاہد کالونی کی تنگ گلیوں میں رہتا ہے مگر خواہش آسمان چھونے کی ہے۔

سعد ناصر راحت فتح علی خان کے گیتوں کو انتہائی مہارت سے گنگناتا ہے۔ انہوں نے ہارمونیم پر آج تک ایک سُر نہیں لگایا مگر کمال مرکھیاں لگاتا ہے۔

سُروں سے کسی منجھے ہوئے گلوکار کی طرح کھیلنے والا سعد گھر کا واحد کفیل ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز کو پذیرائی ملنے سے قبل سڑکوں پر کتابیں فروخت کرکے والد کا سہارا بنتا تھا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعد ناصر کے والد نے کہا ہے کہ بیٹا اتنا اچھا گاتا ہے۔ یہ بات کئی عرصے ہم سے پوشیدہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سعد ناصر کو ٹیوشن بھیجنا شروع کیا ہے، موسیقی کی تعلیم دلوانے کی بھی خواہش ہے۔
۔سپر اسٹار سعد محلے میں نکلتے ہیں تو سب ہی بچے ارد گرد جمع ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں