کوہلو: لیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوہلو: لیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے سوراب نالہ  میں تخریب کارروں  کے خلاف لیویز فورس   نے کارروائی  کرتے ہوئے کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز احمد نواز مری کے مطابق  لیویز  فورس  کی کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔اسلحے میں 14.5 گن 1عدد، 14.5،روند 68 عدد، 4.7،روند 84 عدد، 82 مارٹر روند 2 عدد، آر پی جی سیون روند فیوز 11عدد، آر پی جی سیون روند 20 عدد اور اینٹی پرسن بم 11عدد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کوہلو: لیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز علی کھیتران نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برآمد شدہ اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ امن دشمن عناصر نے اسلحہ زیر زمین چھپایا تھا جو صوبے میں تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

ڈپٹی کمشنر ممتاز علی کھیتران کے مطابق   لیویز فورس کی کیو آر ایف کی بروقت کارروائی نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ لیویز فورس کی جانب سے ضلع میں تخریب کاروں کے خاتمے تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں