دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، لاہور سے کوڑا کرکٹ تاحال نہیں اٹھایا جاسکا



لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دعوؤں کے باوجود شہر لاہور سے کوڑا کرکٹ تاحال نہیں اٹھایا جاسکا۔ شہر لاہور سے کوڑا اٹھانے کے حوالے سے صفائی کمپنی کی جانب سے بھی دی گئی ڈیڈ لائن گزشتہ رات گزر گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں بشمول جوہر ٹاؤن،  شادمان، اقبال ٹاؤن اور گلبرگ میں اب بھی کوڑے کے کنٹنیرز بھرے پڑے ہیں۔ شہری کوڑا کرکٹ سے اٹھتے تعفن کے باعث سخت مشکل سے دوچار ہیں۔

لاہور کے شہری ابراہیم احمد اور مدثر خان نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے کوڑا اٹھانے کوئی نہیں اتا ہے جس کی وجہ سے  بدبو پھیلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: مختلف جگہوں پر گندگی کے ڈھیر، تعفن پھیلنے لگا

شہر کی صفائی پر معمور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کے ورکرز کا کہا ہے کہ شہر کی مکمل صفائی ستھرائی میں ابھی کچھ دیر مزید درکار ہوں گی۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سپروائزر ایل ڈبلیو ایم سی سید مشتاق علی کا کہنا تھا کہ ہم تو کام کررہے ہیں، ورکرز نے ہڑتال کی ہوئی تھی، کوڑا اٹھانے میں ابھی وقت لگے گا، کام ہورہا ہے

صفائی کمپنی کے مطابق شہر لاہور میں 17 ہزار ٹن کا بیک لاگ تھا جس میں سے 12 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا جاچکا ہے.

اربوں روپے کے بجٹ اور تمام تر دعووں اور باتوں کے ناوجود شہر کی صفائی کا کام مکمل نہ ہونا صفائی کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.


متعلقہ خبریں