شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی


اسلام آباد: حکومت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ون ٹائم 15 دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا تھا۔

غیرقانونی تقرری کیس:سندھ ہائیکورٹ کا شاہد خاقان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

3 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس او میں غیرقانونی تقرری سے متعلق کیس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پانچ اگست2020 کو شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کی تھی۔

غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ریفرنس نیب نے احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی پر شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کرنے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں