پشاور: انتظامیہ کا مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ


پشاور: پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث شہر کے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حیات آباد پشاورفیز 3 اور فیز 5 کی اسٹریٹ ایک اور 6 میں لاک ڈاوَن ہو گا جو آج شام 6 بجے نافذ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ علاقوں میں صرف ضروری اشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔

ڈی سی پشاور کے مطابق متاثرہ علاقوں کو کورونا کے زیادہ کیسز آنے پر سیل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد4لاکھ67ہزار سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 67 ہزار222 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد9 ہزار 753 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 18 ہزار 958 مریض صحتیاب ہوچکے اور38 ہزار 511 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں