ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے پیر تک بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا کا دباؤ پاکستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث خیبر پختونخوا میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ ہفتے کی شام سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

اشیائے ضروریہ: قیمتوں میں اضافہ کورونا اور بارشوں کی وجہ سےہوا، اعلامیہ

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔ گلیات ، دیر ، سوات ، کوہستان ، شانگلہ اور مانسہرہ میں برف باری متوقع ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انتظامیہ کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور سیاحوں کو دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں