ترکی اور اسرائیل کے درمیان انٹیلیجنس کی سطح پر بات چیت

ترکی اور اسرائیل کے درمیان انٹیلیجنس کی سطح پر بات چیت

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اوراسرائیل کے درمیان انٹیلیجنس کی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

سرد مہری کی برف پگھلنے لگی: ترکی نے اسرائیل کیلیےسفیر نامزد کردیا

ہم نیوز کے مطابق خلیج سے شائع ہونے والے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ترکی کے صدر نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہوتے اگر ہمیں اعلیٰ سطح پر مسائل کا سامنا نہ ہوتا۔

اخبار کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعتراف کیا کہ ہمیں اوپری سطح پر لوگوں کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہے گا۔

ترکی امریکی پابندیوں کے سامنے ڈٹ گیا

ترکی نے گزشتہ دنوں دو سال کے وقفے کے بعد اسرائیل کے لیے اپنا سفیر نامزد کیا ہے لیکن اسرائیل نے تاحال ترکی کے لیے اپنے سفیر کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اسرائیل اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات بھی قائم رہے ہیں لیکن دونوں ممالک نے 2018 میں اپنے سفرا کو واپس بلا لیا تھا۔

اسرائیل جلد بڑے اسلامی ملک سے تعقلقات قائم کرنے والا ہے، اسرائیلی وزیر

اخبار کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں نماز جمعہ کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں واضح طور پر کہا کہ اسرائیل کی فلسطین سے متعلق پالیسیاں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے فلسطین سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں کو ترکی کے لیے ریڈ لائن بھی قرار دیا۔


متعلقہ خبریں