وزیر اعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے

موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج چکوال میں 500 بستر کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس کے علاوہ وزیر اعظم یونیورسٹی آف چکوال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چکوال میں 15 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہروں کی یکساں ترقی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے منشور کا حصہ ہے اور ماضی کے شو بازوں کے برعکس وزیر اعلی پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت صوبے بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کے خواہاں جمعیت میں موروثیت کے قائل ہیں، حافظ حسین

انہوں نے کہا کہ عوام بزدار حکومت کی محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں حاصل کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں