امریکی شہر نیشول میں کرسمس پر دھماکا، 3 افراد زخمی 

امریکی شہر نیشول میں کرسمس پر دھماکا، 3 افراد زخمی 

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نیشویل میں کرسمس کے موقع پر دھماکا ہوا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

نیشویل میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کا اس بابت کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل ریکارڈنگ میں لوگوں کو دور ہونے کا کہا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے 

پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کے لیے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

نیشویل میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی میں نصب بم سے کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق بم دھماکے سے 15 منٹ قبل ہی نصب کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ب کی اطلاع ملنے پر پولیس راستے میں تھی کہ دھماکہ ہو گیا تاہم اردگرد کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منایا گیا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے کرسمس کی رونقیں کچھ ماند پڑ گئیں۔ اٹلی میں ویٹی کن سٹی اور مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت اللحم میں محدود تعداد میں شرکا کے ساتھ کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ویٹی کن سٹی میں تقریب سے پوپ فرانسس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں غریبوں کی خدمت اور ان سے محبت کے اظہار کا حکم دیا ہے۔ ویٹی کن سٹی میں کورونا کے باعث تقریب میں کم افراد کو مدعو کیا گیا تھا اس دوران پوپ فرانسس نے دعا بھی کروائی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بھی کرسمس کے موقع پر روایتی تقاریب کا اہتمام کیا گیا لیکن کورونا وبا کے باعث شرکا کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کرسمس پر کورونا امریکیوں کیلئے مزید خطرناک قرار

کرسمس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی اور کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین کو کرسمس کا تحفہ قرار دیا۔

پیرس کے قدیم گرجا گھر میں آتشزدگی کے بعد پہلا کرسمس کانسرٹ منعقد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں