جعلی حکومت سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، مریم نواز



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے این آر او مانگ رہی ہے جو نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خرم دستگیر نے شاہد خاقان کو مریم نواز سے بڑا لیڈر قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ شہبازشریف بھائی اور پارٹی کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے، محمد علی درانی سے پہلے حکومتی وزرا سے پیغام ملتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مرضی کوشش کرلیں، حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے 95 فیصد اور پنجاب اسمبلی کے 159 ارکان کے استعفے آچکے ہیں، ن لیگ میں اکثریت سمجھتی ہے کہ ضمنی الیکشن میں نہیں جاناچاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جان کی قربانی دی، پاکستان کواس وقت اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، شہید بی بی نے میثاق جمہوریت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے بعد پاکستان کی تاریخ تبدیل ہوگئی، میثاق جمہوریت کو سیاسی جماعتیں آگے لے کر بڑھیں گی، جعلی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے بی بی شہید کی برسی پر گڑھی خدا بخش جارہی ہوں، قابل فخر ہے کہ بی بی شہید کی برسی میں شرکت کا موقع مل رہا ہے، بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے میثاق جمہوریت سے تاریخ تبدیل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول اور شہبازشریف نے مریم نواز اور فضل الرحمان کے اشاروں پر نہ چلنے پر اتفاق کیا، فیاض چوہان

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پی ڈی ایم سے این آراو مانگ رہی ہے، پاکستان سے متعلق کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر سب اکٹھے ہیں، بلاول بھٹو اور میں اب میثاق جمہوریت کو لے کر آگے چلیں گے۔


متعلقہ خبریں