پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، مراد علی شاہ


لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی اور اس حوالے سے میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔

لاڑکانہ کے شہر گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی  کے تمام صوبائی ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس جمع کرا دیے ہیں، اب قیادت کی مرضی ہے اسے جب چاہے استعمال کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اس حوالے سے کابینہ میں تجاویز پیش کر دی تھیں جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بھی آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی تھی۔ 

وفاقی حکومت سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ اور اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کردیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے سے متعلق ریفرنس پر دستخط کرنے کے بعد حکومت نے عدالت سے رائی مانگی ہے۔

مزید پڑھیں: ’سینیٹ الیکشن قبل از وقت ہو سکتے ہیں تو قومی اسمبلی کے کیوں نہیں؟‘

سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت نہیں کرائے جاتے۔

سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے۔ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے۔ حکومت نے مؤقف اپنایا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

صدرمملکت نےریفرنس سپریم کورٹ بھجوانےکی منظوری دی تھی۔ انہوں نے آئین آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویز منظور کی۔

صدرنےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے سےمتعلق سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔


متعلقہ خبریں