سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونا

کراچی:  ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

ہفتے کے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 350 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کی کمی کے بعد 97 ہزار 180 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 631 پوائنٹس رہی۔ دوران کاروبار مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار87 پوائنٹس رہی۔

بروکرز کے مطابق مارکیٹ کا اختتام 43 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔


متعلقہ خبریں